Live Updates

پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے

اب ذاتی مفادات کیلئے فوج کیخلاف کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا، معافی کے حوالے آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کیا بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں گے یا اعتراف جرم کریں گے؟سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اگست 2025 20:35

پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 اگست 2025ء ) سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے، اب ذاتی مفادات کیلئے فوج کیخلاف کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے گزشتہ روز ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے جنگ جیتی اور دنیا میں اپنا لوہا منوایا، معافی کے حوالے آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، مفروضے کے طور پر مان بھی لیں کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ تو پھر ملک کا آئین قانون کہاں جائے گا؟ یہ تو مارشل لاء میں بھی ممکن نہیں ہے، آئین قانون سے کوئی بڑا نہیں چاہے وہ فیلڈ مارشل ہی کیوں نہ ہو، یہ مفروضہ مان لیتے کہ عمران خان معافی مانگ لیں تو کیا وہ اتنے بے وقوف ہیں کہ اعتراف جرم کرلیں گے؟ کیا بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں گے یا اعتراف جرم کریں گے؟ابھی تک پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل نظر آرہا ہے، اللہ تعالیٰ سے مدد تھی کہ آرمی چیف عالمی سطح پر چیمپیئن بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان کیلئے سبھی کام کررہے ہیں۔ اب کوئی بھی اپنے ذاتی مفادات کیلئے فوج کیخلاف کھلواڑ نہیں کرسکتے، وہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بہت زیادہ دھچکا لگا ہے، فوج کیخلاف جو زبان استعمال کی جاتی تھی وہ استعمال نہیں ہورہی، یہ زبان خوف کی وجہ سے نہیں استعمال ہونا رکی، بلکہ جنگ کی وجہ سے رک گئی ہے، میں باہر گیا تو لوگ احتجاج بھی کردیتے ہیں لیکن اس بار کہیں ایسا نہیں ہوا۔

جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کی عزت اور وقار بلند ہوا ہے، فوج کا وقار قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلند ہونے سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا۔عمران خان کی فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم دم توڑ چکی ہے۔عمران خان جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی وجہ سے ہیں، وہ اکاؤنٹ نمبر بھی سامنے آچکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات