Live Updates

وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف

وزارت خزانہ کو 9ارب 15کروڑ روپے غیرقانونی منتقل ہوئے، ریسرچ کیلئے وصول فنڈزوزارت خزانہ کو منتقل نہیں ہوسکتے۔ آڈٹ حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اگست 2025 22:44

وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 اگست 2025ء ) آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر ہوا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف ہوا ہے، آئی ٹی فنڈ مینجمنٹ کے اربوں روپے وزارت خزانہ کو غیرقانونی منتقل ہوئی۔ آڈٹ میں ٹیلی کام کمپنیوں سے وصول ریسرچ فنڈ کی رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزکے مطابق وزارت خزانہ نے ریسرچ فنڈزگردشی قرضہ ادائیگی میں استعمال کئے۔ وزارت خزانہ کو 9ارب 15کروڑ روپے غیرقانونی منتقل ہوئے۔ آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ ریسرچ کیلئے وصول فنڈزوزارت خزانہ کو منتقل نہیں ہوسکتے۔ 
دوسری جانب مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ایک دن کی بارش میں کراچی کی تباہی اور 9شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں اور شہر کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت ہے جس نے عوام کے ٹیکسوں کی رقم شہروں کو بنانے پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی جائیدادیں بنانے میں خرچ کیا۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ ہم نے جب پی پی کی بدعنوانیوں اور نسلی امتیاز کی نشاندہی اور اسکے خلاف پرامن احتجاج کیا تو اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کا واحد حل پی پی کے بدعنوان حکمرانوں نے نجات اور سندھ کے شہری علاقوں کے وسائل پر سندھ کے شہری عوام کا مکمل اختیار ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے سندھ کے شہری عوام علیحدہ صوبے کے حصول سمیت کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کراچی کو لاوارث اور مہاجروں کو تقسیم سمجھتے ہیں آنے والے وقتوں میں انہیں پی پی کے نسلی امتیاز کے خلاف مہاجروں کا اتحاد اور جدوجہد حیران کردے گی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات