
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی لیکن مقتدرہ نے تمام سیٹیں بانٹ دیں
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی 40 برس سے کراچی کو لوٹ رہی ہیں، مقتدرہ نے اس سسٹم کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، کراچی میں نالوں کی صفائی کی بجائے کاغذوں میں لکھ کر کروڑوں کا غبن ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 20 اگست 2025
23:34

(جاری ہے)
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سسٹم کو طاقت کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے، 26ویں ترمیم پاس کرانے والی تمام سیاسی پارٹیاں قوم کی مجرم ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ملک میں اسلام کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی تاہم ملک کا پورا نظام بھلے یہ عدالتی ہے یا انتظامی اسلام کے عادلانہ نظام کے تصور کے مطابق نہیں۔ انتظامی امور کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا ذکر کیا اور کہا کہ جب عوامی خواہشات کے برعکس لوگ نظام پر مسلط کردیے جاتے ہیں تو وہ عوام کو خوش کرنے کی بجائے کسی اور کی رضا کے لئے مصروف رہتے ہیں۔ ایم کیو ایم اور سندھ کی حکمران پارٹی کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی، تاہم مقتدرہ نے دونوں میں تمام سیٹیں بانٹ دیں اور قبضہ میئر بھی مسلط کردیا۔ بلاشبہ کراچی میں تیز بارش ہوئی تاہم جب نالوں کی صفائی کی بجائے کاغذوں میں صفائی لکھ کر کروڑوں کا غبن ہوگا، سڑکیں ٹھیک نہیں ہوں گی تو بڑی تباہی کو کیسے روکا جاسکتا ہی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی چالیس برس سے کراچی کو لوٹ رہی ہیں، مقتدرہ نے’’سسٹم‘‘ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس سسٹم کو اٹھا کر وسیع تر قومی مفاد میں اسلام آباد میں بٹھا دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ وسیع تر قومی مفاد ہرگز قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے خیبر پختونخواہ میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر تحریک انصاف کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر جدید موسمیاتی آلات سے فائدہ اٹھا کر عوام کو پہلے سے باخبر کرنے میں کیوں ناکام ہیں، یہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار پاکستان کا مقدمہ عالمی طاقتوں کے سامنے مؤثر طریقے سے پیش کیوں نہیں کرسکتیں۔
مزید اہم خبریں
-
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی لیکن مقتدرہ نے تمام سیٹیں بانٹ دیں
-
وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف
-
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی
-
چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
-
امدادی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یو این تقریب
-
یو این چیف کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.