پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23 ستمبر تک بند رہے گی۔ پی اے اے کا نیا نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اگست 2025 20:40

پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست 2025ء) پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23 ستمبر تک بند رہے گی۔ پی اے اے نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے 23اپریل سے فضائی حدود بند کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

اور اب اس میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ چند ماہ میں 35 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے، جو کہ بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے مالی مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔پاکستان نے یہ فیصلہ اپنی فضائی حدود کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا ہے، اور بھارت کو اس کی فضائی حدود میں کسی بھی قسم کی پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔