
سعودی اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع سے پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے
توسیع کا فائدہ پاکستان ، بھارت اور افغانستان سمیت 17 ممالک کے شہریوں کو ہوگا ‘ محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر اور سعودی سفارتخانوں یا قونصلیٹ جانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی ۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کا بیان
ساجد علی
بدھ 26 جنوری 2022
13:59

(جاری ہے)
بتاتے چلیں کہ سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے 24 جنوری کو ایک شاہی فرمان کی منظوری کے بعد خود کار سسٹم کے تحت اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں 31 مارچ 2022ء تک توسیع شروع کردی ہے ، اس توسیع کے لیے تارکین یا ان کے سپانسرز کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کرنے اور سعودی سفارتخانوں اور قونصلیٹ جانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی بلکہ یہ تمام کام نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے محکمہ پاسپورٹ کے خود کار نظام کے تحت مفت کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب سے ملازمین کیلئے اچھی خبرہے کہ اب آجر براہ راست کسی غلطی پر ملازم کو برطرف نہیں کرسکتا بلکہ ملازم کو تحقیقاتی پینل کے متفقہ فیصلے سے ہی برطرف کیا جا سکتا ہے۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے جاب ڈسپلن قانون کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز میں یہ طے کیا گیا تھا کہ کسی ملازم کو تادیبی اقدامات کے تحت ملازمت سے برطرف کرنا اس کمیٹی کے متفقہ فیصلے پر مبنی ہوگا جو اس کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ہے ۔ ایگزیکٹو ریگولیشنز کے مطابق ایک چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ہونی چاہیے، جس میں ایک چیئرمین اور تین اراکین شامل ہوں، جس میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی (MHRSD) کا ایک نمائندہ شامل ہو ، تحقیقاتی پینل ملازم کے خلاف شکایات کی تحقیقات الیکٹرانک ذرائع کی مدد سے دور سے بھی کر سکتا ہے ، الزام کا سامنا کرنے والے ملازم کو اس سے منسوب انضباطی خلاف ورزیوں کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں اس کی وضاحتیں سنیں گے ، کمیٹی تادیبی خلاف ورزی کا حوالہ دینے کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزیر کو پیش کرے گی ، جب کہ ملازم کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حقدار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے زیلنسکی سے امن کوششوں بارے ملاقات کریں گے، امریکی وزیرخارجہ
-
"خلیجی ممالک کا امن، استحکام اور سلامتی مشترکہ ہے، 1 پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا"
-
اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.