سابق رکن اسمبلی ،نامور ادیبہ بشری رحمان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 7 فروری 2022 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2022ء) سابق رکن اسمبلی و نامور ادیبہ بشری رحمان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نماز جنازہ گارڈن ٹائون میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب ،سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ،مجتبیٰ شجاع الرحمان، بائو اختر، میاں مصباح الرحمان،زعیم قادری سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔بشری رحمان کو کچھ عرصہ قبل کرونا وائرس ہوا تھا ۔بشری رحمان نے اپنا سیاسی سفر 1983 میں شروع کیا تھا۔ انہیں صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔