خروج و عودہ پر جانے کے بعد واپس نہ آنے والوں کو دوبارہ سعودیہ آنے کا طریقہ کار بتادیا گیا

جن کا سٹیٹس ’خرج ولم یعد‘ ہے وہ افراد اپنے سابقہ کفیل کے دوسرے ویزے پرمملکت آسکتے ہیں اور پابندی کے 3 سال مکمل ہونے کے بعد دوسرے ورک ویزے پر بھی مملکت آنے کی اجازت ہوگی ۔ جوازات

Sajid Ali ساجد علی بدھ 16 فروری 2022 11:05

خروج و عودہ پر جانے کے بعد واپس نہ آنے والوں کو دوبارہ سعودیہ آنے کا ..
ریاض ( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 فروری 2022ء ) سعودی عرب سے خروج و عودہ پر جانے کے بعد واپس نہ آنے والوں کو دوبارہ مملکت آنے کا طریقہ کار بتادیا گیا ۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ کے ٹوئٹر ہینڈل پرایک شخص نے معلوم کیا کہ سعودیہ سے 2017 میں خروج وعودہ پر گیا لیکن اس کے بعد سے واپس نہیں آیا ، ریاض میں مقیم بھائی نے اقامہ نمبر سے معلومات لیں تو جوازات کے اکاونٹ میں میرا سٹیٹس ’خرج ولم یعد‘ ظاہرہو رہا ہے اور لیبرآفس کے ریکارڈ میں کام سے غیر حاضر آرہا ہے ، تو کیا اب میں دوبارہ سعودی عرب آسکتا ہوں؟ ۔

اس سوال کے جواب میں جوازات کی جانب سے بتایا گیا کہ ایسے افراد جن کا سٹیٹس ’خرج ولم یعد‘ ہے ان کے لیے قانون کے تحت مملکت آنے پر 3 سال کے لیے پابندی عائد کی جاتی ہے ، ایسے افراد اپنے سابقہ کفیل کے دوسرے ویزے پرمملکت آسکتے ہیں اور پابندی کے 3 سال مکمل ہونے کے بعد ایسے غیرملکیوں کو دوسرے ورک ویزے پر بھی مملکت آنے کی اجازت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بتاتے چلیں کہ سعودی عرب میں ’خرج ولم یعد‘ ان افراد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو خروج وعودہ پرجانے کے بعد مقررہ مدت کے دوران واپس نہیں آتے ، ایسے افراد 3 سال تک کسی دوسرے ورک ویزے پرمملکت نہیں آسکتے البتہ وہ لوگ عمرہ یا حج ویزے پرآسکتے ہیں جب کہ اس پابندی کے دوران خرج ولم یعد کی کیٹگری میں شامل ہونے والے افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ اگرپابندی والی مدت میں مملکت آنا چاہیں تووہ صرف اپنے سابق کفیل کی جانب سے جاری کیے جانے والے دوسرے ویزے پر ہی مملکت آسکتے ہیں جبکہ مذکورہ پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں دوسرے ویزے پرآنے کی اجازت ہوتی ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر کسی کارکن کا سٹیٹس جوازات کے سسٹم میں ’خروج ولم یعد‘ کی کیٹگری میں شامل نہیں ہوتا تو اس صورت میں سسٹم میں ان کی فائل بند نہیں ہوتی اور اگر جوازات کے ابشرسسٹم میں فائل بند نہیں کی گئی ہو تو اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں اضافے کے لیے مقررہ کارروائی کے بعد کارکن اسی ویزے پر دوبارہ مملکت آسکتا ہے۔