آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سرگودھا میں ڈور پھرنے سے 25 سالہ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار برہمی

پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم ،خطرناک کھیل سے وابستہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں‘آئی جی پنجاب

جمعہ 11 مارچ 2022 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا میں ڈور پھرنے سے 25 سالہ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خطرناک کھیل سے وابستہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے کیونکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرات میں ڈالنے والے قانون شکن افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو ہدایت کی کہ متعلقہ تھانے کے سپروائزری افسر اور ایس ایچ او سے بھی جواب طلبی کی جائے اور جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :