
وکلاء ملک کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں ‘ مشتاق احمد
قیادت کے فقدان واقتدار کی حرص نے اسلامی ملک میں اسلام کا نظام نافذ نہیں ہونے دیا‘ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
ہفتہ 12 مارچ 2022 23:35
(جاری ہے)
ملک میں حقیقی تبدیلی، آئین و قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کے قیام کی جد و جہد میں وکلاء جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جوڈیشل کمپلیکس صوابی میں اسلامک لائرز مومنٹ ضلع صوابی کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسلامک لائرز مومنٹ خیبر پختونخوا کے صدر ملک اعجاز خان، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک دانیال خان، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار طیب زمان خان، ممبر بار کونسل صوابی سید مبشر شاہ بھی شریک تھے۔ تقریب میں مکرم سید ایڈوکیٹ نے اسلامک لائرز مومنٹ ضلع صوابی کے صدر، خورشید خان نے سیکرٹری جنرل، کوثر نیازی نے نائب صدر، میاں شجاعت علی جائنٹ سیکرٹری، سید محمد فنانس اور عامر اختر نے سیکرٹری اطلاعات کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک قرضوں سے نہیں چلتے، اہل قیادت قوموں کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے کر جاتی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات اور عوامی مفادات میں ٹکراؤ ہے۔ ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے۔ وزیراعظم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ ان کی کرپشن کے خلاف مہم جوئی کے وعدے کو ہی دیکھ لیجیے، ملک آج بھی اس سرطان کی جکڑ میں ہے۔ باتیں مدینہ کی ریاست کی کرتے ہیں مگر آج بھی سودی معیشت اور شعائر اسلام سے متصادم قانون سازی ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ وکلاء نے جنرل مشرف جیسے آمر وقت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ آمریت کے خلاف وکلاء کی تحریک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.