
ملک میں حقیقی تبدیلی، آئین و قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کے قیام کی جد و جہد میں وکلاء جماعت اسلامی کاساتھ دیں،سینیٹر مشتاق احمد خان
ہفتہ 12 مارچ 2022 22:44
(جاری ہے)
ملک میں حقیقی تبدیلی، آئین و قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کے قیام کی جد و جہد میں وکلاء جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جوڈیشل کمپلیکس صوابی میں اسلامک لائرز مومنٹ ضلع صوابی کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسلامک لائرز مومنٹ خیبر پختونخوا کے صدر ملک اعجاز خان، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک دانیال خان، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار طیب زمان خان، ممبر بار کونسل صوابی سید مبشر شاہ بھی شریک تھے۔ تقریب میں مکرم سید ایڈوکیٹ نے اسلامک لائرز مومنٹ ضلع صوابی کے صدر، خورشید خان نے سیکرٹری جنرل، کوثر نیازی نے نائب صدر، میاں شجاعت علی جائنٹ سیکرٹری، سید محمد فنانس اور عامر اختر نے سیکرٹری اطلاعات کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک قرضوں سے نہیں چلتے، اہل قیادت قوموں کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے کر جاتی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات اور عوامی مفادات میں ٹکراؤ ہے۔ ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے۔ وزیراعظم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ ان کی کرپشن کے خلاف مہم جوئی کے وعدے کو ہی دیکھ لیجیے، ملک آج بھی اس سرطان کی جکڑ میں ہے۔ باتیں مدینہ کی ریاست کی کرتے ہیں مگر آج بھی سودی معیشت اور شعائر اسلام سے متصادم قانون سازی ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ وکلاء نے جنرل مشرف جیسے آمر وقت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ آمریت کے خلاف وکلاء کی تحریک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںمزید قومی خبریں
-
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
دریائوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے متعد د بیماریاں پھیل سکتی ہیں ،بلدیہ اعلیٰ سکھر
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.