ژ*کام نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کروتو الزامات لگادیئے جاتے ہیں، غفار وٹو
'منحرف ہونے پر کروڑوں روپے لینے کا الزام لگایا گیا، میں پیسے لینے اور دینے والے دونوں پر لعنت بھیجتا ہوں، ناراض رکن اسمبلی پی ٹی آئی کا ویڈیوبیان
اتوار 20 مارچ 2022 19:15
(جاری ہے)
این اے 166 بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غفار وٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں 2018 میں حلقہ این اے 166 بہاولنگر سے آزاد حیثیت سے جیتا، اور الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، کیوں کہ اس وقت پی ٹی آئی کا نعرہ تھا کرپشن مکاؤ۔
غفار وٹو کا کہنا تھا کہ میں حکومت کے ساڑھے تین سالوں میں اپنے حلقے میں ایک کام بھی نہ کرواسکا، میرا مطالبہ تھا کہ میرے حلقے کو سی پیک اور موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے لیکن وہ بھی نہ ہوسکا، اور جب ہمارا کام نہ ہونے پر کوئی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو ہم ہر الزام لگا دیے جاتے ہیں۔رکن قومی اسمبلی غفار وٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی وزار کی جانب سے مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کروڑوں روپے لیے اور منحرف ہوگیا، میں پیسے لینے اور دینے والے دونوں پر لعنت بھیجتا ہوں، رشوت لینے اور دینے والا دونوں ہی جہنمی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.