Live Updates

میرے عمران خان سے رابطے میں ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘ملک نواب شیر وسیر

ْ میں نے جو بھی فیصلہ کیا ہے حلقہ انتخاب این اے 102 کی عوام کے مفاد کو دیکھتے ہوئے کیا‘ایم این اے

پیر 21 مارچ 2022 11:35

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) جڑانوالہ،چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی و ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے اپنا وضاحتی مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر دوبارہ خبر نشر کی جارہی کہ میرے دوبارہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ ہوا اس میں کوئی صداقت نہیں ہے میں نے جو بھی فیصلہ کیا ہے حلقہ انتخاب این اے 102 کی عوام کے مفاد کو دیکھتے ہوئے کیا میں نے کئی بار عمران خان کوکہا کے حلقہ کیمسائل کو حل کیا جائے جن میں شامل جڑانوالہ کو ضلع بناؤ، اوکاڑہ تا ساہیانوالہ ایکسپریس، نوجوانوں کو نوکریاں، سوئی گیس وغیرہ کے نئے کنکشن ہوئے اور سرکاری محکموں میں کرپشن ہو لیکن انہوں نے دھیان نہ دیا۔

(جاری ہے)

اور میں حلفا کہتا ہوں کہ میں نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور نہ پیسے لیے میں نے جب بھی بات تحصیل جڑانوالہ کے لوگوں کی بات کی انشاء اللہ میرا اللہ تعالیٰ ہی مجھے سرخرو کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات