+ چودھری پرویزالٰہی سے ترین گروپ کے تین ارکان سید رفاقت علی گیلانی، عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان کی ملاقات، وزارتِ اعلیٰ کیلئے مکمل حمایت کا اعلان

ہفتہ 2 اپریل 2022 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2022ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ترین گروپ کے تین ارکان سید رفاقت علی گیلانی، عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان نے ملاقات کی اور وزارتِ اعلیٰ کیلئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی بڑے بھائی ہیں ان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ عبدالحئی دستی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری پرویزالٰہی بہترین امیدوار ہیں ان کو ووٹ دوں گا۔ امیر محمد خان نے کہا کہ میں چودھری پرویزالٰہی کو خود بھی ووٹ دوں گا اور ان کیلئے ترین گروپ کے دوسرے ارکان سے ووٹ کی درخواست کروں گا۔