راجہ ریاض کا آئندہ الیکشن این اے 110 سے ن لیگ کی ٹکٹ سے لڑنے کا اعلان

جمعہ 8 اپریل 2022 05:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) تحریک انصاف کے منحرف رہنما راجہ ریاض نے آئندہ الیکشن این اے 110 سے ن لیگ کی ٹکٹ سے لڑنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے آئندہ الیکشن این ای110 ن لیگ کی ٹکٹ سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پرلگی ہیں۔راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین 10 اپریل کو واپس آرہے ہیں ، نوازشریف ڈاکٹرکی اجازت ملتے ہی واپس آجائیں گے۔