15کے پیرس حملے، بلجیم میں معاونین پر مقدمہ

ملزمان منگل سے دہشت گردی میں معاونت کے الزامات کا سامنا کریں گے،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 16 اپریل 2022 14:42

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2022ء) بلجیم میں 14 افراد پر 2015کے پیرس دہشت گردانہ حملوں میں معاونت کے تحت مقدمہ شروع کیا جا رہا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق بتایا گیا کہ یہ ملزمان منگل سے دہشت گردی میں معاونت کے الزامات کا سامنا کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سابقہ ہیڈکوارٹرز میں انتہائی سکیورٹی میں کی جائیں گی، جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ 20مئی تک مقدمہ کی سماعت جاری رہے گی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کے فیصلے میں تاہم مزید کئی ہفتے درکار ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2015میں پیرس کے مختلف مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان حملوں میں ذمہ داری دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔