جلال پورپیروالہ، دیوان عاشق حسین بخاری سربراہ دیوان گروپ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 اپریل 2022 17:22

جلال پورپیروالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2022ء) سابق رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین بخاری سربراہ دیوان گروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو درپیش مسائل کم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مقامی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ سابقہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے اور دیوان گروپ حلقہ این اے 159 پر ہر صورت الیکشن لڑے گا اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔\378