
عید کے ایام میں مہنگائی کا جن مکمل طور پر بے قابو ہو گیا
لیموں کی قیمت 1 ہزار روپے سے اوپر چلی گئی، مرغی کا گوشت 500 روپے کا ہو گیا، دیگر سبزیوں اور اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
محمد علی
جمعرات 5 مئی 2022
23:23

(جاری ہے)
جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دنیا نیوزکی رپورٹ کے مطابق عید کے دوران منڈیاں بند ہونے سے سپلائی معطل رہی، طلب و رسد بگڑنے سے سبزیوں کے دام بے لگام رہے۔
ٹماٹر120 سے140 روپے، پیاز 100 روپے کلو، لہسن 380 روپے جبکہ ادرک 300 سے 350 روپے کلو تک بکتے رہے۔سبز مرچ 150 روپے، ہرے دھنیئے کی گٹھی 50 روپے اور لیموں 1000 روپے کلو تک پرچون بازار میں فروخت ہوتے رہے۔ دیگر سبزیوں کی قیمت میں بھی 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عید سے قبل سماء نیوز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال ماہ مبارک گزشتہ سال کے ماہ رمضان کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگا ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال رمضان المبارک میں ماہ اپریل میں مہنگائی 13.4 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد زائد رہی۔ ماہ رمضان میں دیہی آبادی میں مہنگائی کی شرح شہری علاقوں سے زیادہ رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.4 فیصد ہوگئی، مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح دیہی علاقوں میں 15.1 فیصد رہی۔ اپریل میں ٹماٹر 51.53 فیصد، پیاز 42.83 مہنگی ہوئی جبکہ پھلوں کی قیمت میں 21.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اپریل میں سبزیوں کی قیمت میں 14.41 فیصدجبکہ خوردنی تیل11.35 فیصد اور گھی 8.25 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں چنی5.67 اور دال مسور 1.13 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ چکن 9.40 فیصد، گڑ 1.23 اور چینی 0.70 فیصد سستی ہوئی۔سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 124.68 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیاد پر سرسوں کا تیل 61.72 اور پیاز 61.64 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران خوردنی تیل 60 اور فیول 39.23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گھی58.71 فیصد، مسور دال 49.29 اور چنے 30.85 فیصد مہنگے ہوئے۔ایک سال میں پھلوں کی قیمت میں 30.64 فیصد اضافہ ہوا، گوشت 25.64 اور آٹا 18.34 فیصد مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ ایک سال میں دال مونگ 25.94 فیصد اور آلو 21 فیصد سستے ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.