مقبوضہ جموںوکشمیر، بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ میں2نوجوان شہید کر دیے

جمعہ 13 مئی 2022 23:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے برار آرہ گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔