جامعہ انتظامیہ پر کسی ایک کمیونٹی کو جان بوجھ کر نشانہ بنا نے کا الزام غلط ہے، رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی

جمعہ 13 مئی 2022 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر راجہ محمد قیصر نے کہا ہے کہ جامعہ انتظامیہ پر لگایا گیا یہ الزام کہ ہم کسی ایک کمیونٹی کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں بالکل غلط ہے،افسوسناک امر یہ ہے کہ جامعہ میں موجود تنظیمیں مختلف ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصہ میں انہی تنظیموں نے پرتشدد مظاہروں میں جامعہ کا ڈیٹا سنٹر تباہ کیا گیا۔گلگت اور سندھ کونسل کے طلبہ کے درمیان جھگڑا ہوا،جمعیت کے طلباء کوا غواء کیا گیا۔سٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے ایسی سرگرمیوں میں ملوث کل25طلباء کے خلاف پینیلٹیز لگائی گئیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی طرف سے سفارش کردہ ان پینلٹیز میں قطعاً کسی ایک گروہ یا کمیونٹی ہرگز ملوث نہ تھی۔جامعہ کی طرف سے میڈیا کو دی گئی تفصیل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم نے غیر جانبدارانہ احتسابی عمل کے تحت ناقابل قبول سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا۔جس کے بعد مختلف طلبہ کونسلز اور تنظیموں نے آج 4دن سے جامعہ کو یرغمال بنا کر رکھ دیا ہے۔

،ہم نے متعدد دفعہ ضلعی انتظامیہ کو تدریسی عمل کی بحالی کیلئے تعاون مانگا،آج وائس چانسلر نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات بھی کی،جس پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں جامعہ کے ایڈمن بلاک کو کھولا گیا۔اس معاملہ پر سیکرٹری ایجوکیشن نے بھی جامعہ کا دورہ کیا اور ممبران کیبنٹ ابھی بھی جامعہ میں موجود ہیں۔سٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی سزا پانے والے بچوں کی اپیلیں سن رہی ہے،اس کا اجلاس بھی آج چل رہا ہے۔امید ہے کہ آج اس اجلاس کے بعد حالات معمول پر آجائیں گے اور روٹین کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں جائیں گی۔رجسٹرار جامعہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ ہم کسی صورت جامعہ پر فورس کے استعمال کے حامی نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے حالات کو معمول پر لایا جائی