Live Updates

فوج ملک بچانے کے لیے مداخلت کرئے اور فوری عام انتخابات کروائے جائیں. شیخ رشید

کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے‘رانا ثناءاللہ بائیس لوگوں کا قاتل منشیات مافیا کا ڈان اور غنڈہ ہے. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا جلسے سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 16 مئی 2022 07:59

فوج ملک بچانے کے لیے مداخلت کرئے اور فوری عام انتخابات کروائے جائیں. ..
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 مئی ۔2022 ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے‘رانا ثناءاللہ بائیس لوگوں کا قاتل منشیات مافیا کا ڈان اور غنڈہ ہے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس پرفردجرم لگنی تھی اسے وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا،جس دن شہبازشریف پرفردجرم عائد ہونا تھی اسی دن وہ ملک کے وزیراعظم کا حلف اٹھارہا تھا اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوسکتی جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ حکومتی ایوانو ں میں براجمان ہیں‘نوازشریف کے لیے اس کی اپنی جماعت کے لوگ نہیں نکلے تھے مگر عمران خان کیلئے پورا پاکستان نکلے پڑا ہے.

انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف میں اگرہمت ہے توپاکستان آئیں، عمران خان کو اتارنے کا پلان بنانے والے بے وقوف اورنالائق ہیں، کسی میں ہمت ہے توعمران خان کوگرفتارکرکے دکھائے انہو ں نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ملک کو کوئی بڑا نقصان پہنچے ادارے مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائیں اور ستمبرمیں الیکشن کرائے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اتحادی حکومت فوری طور پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں.

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اگرآپ سمجھتے ہو کہ چور مافیا ملک چلا سکتا ہے تو یہ تمہاری بھول ہے، قوم عمران خان کے ساتھ نکل چکی ہے انہوں نے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سے کہتا ہوں پاکستان وہاں آ گیا ہے جہاں سنبھالنا آپ کی ذمہ داری ہے، ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، ادارے مداخلت کریں اب واحد حل صرف شفاف انتخابات ہی رہ گیا ہے جو جیت کر آئے وہ حکومت سنبھالے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات