گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ فیصل آباد کی سڑکیں مارکیٹیں اور بازار ویران نظر آنے لگے

پیر 16 مئی 2022 12:51

گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ فیصل آباد کی سڑکیں مارکیٹیں اور بازار ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ فیصل آباد کی سڑکیں مارکیٹیں اور بازار ویران نظر آنے لگے چرند پرند کے ساتھ ساتھ انسان بھی گرمی سے بے حال لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کا جینا دوبھر کر دیا محکمہ موسمیات ڈاکٹرز کا گرمی کی شدت اور لو سے بچنے کیلئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں روز بروز تیزی آرہی ہے وہی پر فیصل آباد میں بھی درجہ حرارت آئے روز بڑھتا جا رہا ہے جس سے ایک طرف چرند پرند گرمی سے بے حال ہیں تو وہی شدید گرمی لو اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی سخت لہر آنے کی پیشگوئی کی جارہی ہے ایسی صورتحال میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ ہونے سے بچوں کے والدین میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اتنی شدید گرمی میں اپنے بچوں کو سکول اور لو سے بچنے کیلئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے سکول کی چھٹیاں نہ کی جارہی ہے جو کہ معصوم بچوں پر ظلم کے مترادف ہے گرمی کی شدت سے فیصل آباد شہر کی سڑکیں مارکیٹیں اور بازار ویران ہو گئے ہیں جبکہ یہاں کے تمام سکولوں کو کھول رکھا ہے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اتنی شدید گرمی ہے جبکہ دوسری طرف لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے اکثر بچے سکولوں میں بے ہوش ہو رہے ہیں جبکہ اکثر پرائیویٹ سکولوں میں ٹھنڈا پانی تک بھی بچوں کو پینے کے لیے موجود نہیں ہے بچوں کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت معصوم بچوں کو گرمی کی شدت سے بچائے اور یکم جون کی بجائے اگلے ہفتے سکول کی چھٹیاں کروائی جائے تاکہ بچے اپنے گھروں میں تعلیم حاصل کر سکیں