حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلی سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں‘فواد چوہدری
صدر مملکت کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کہہ سکتے ہیں،عمر چیمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے سابق وزیر اطلاعات وتحریک انصاف کے مرکزی رہنما کی عمران خان کی رہائشگاہ پر پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 18 مئی 2022 22:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کے ووٹ حمزہ شریف کے ووٹوں سے نکل گئے، پی ٹی آئی اور (ق)لیگ کے پاس 173، (ن)لیگ کے پاس172ووٹ ہیں۔
انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز تو کابینہ نہیں بنا سکے، ان کے تمام انتظامی فیصلے غلط ہیں، حمزہ شہباز کو وزارت اعلی سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت توپورے ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایک مستحکم اور مضبوط پاکستان ان نالائقوں کے حوالے ہوا، انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں الیکشن ہونے چاہئیں، صدر مملکت کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کہہ سکتے ہیں، شہباز شریف کے پاس 172 ووٹ پورے نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو انٹرنیشنل خواہش کی بھینٹ چڑھایا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کی طرف بڑھیں، الیکٹورل ریفارمز پر بات ہوسکتی ہے، اس سے قبل الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ اسٹیبلشمنٹ دبائوڈال رہی ہے کہ نہیں، میڈیا، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب چاہتے ہیں بحران حل ہو۔انہوںنے کہا کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی کو پیغام دینا چاہتا ہوں وقت بدل گیا ہے،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب میرٹ سے ہٹ کر فیصلوں کو ریورس کریں، اگر غیر قانونی تعنیاتیوں کو جاری رکھا گیا تو ہم کارروائی کریں گے۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہی ہوتے ہیں، سپریم کورٹ کے کبھی فیصلے صحیح اور کبھی غلط ہوتے ہیں، جو فیصلے غلط ان پر تنقید ہوگی، بھٹو کے کیس کو ہم صحیح فیصلہ تو نہیں کہہ سکتے۔انہوںنے کہا کہ اگر سیاسی بحران ٹھیک ہوگا تو معاشی بحران ٹھیک ہوگا، سیاسی بحران حل کرنے کی واحد صورت آزادانہ الیکشن ہے۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز نے جو چورن بیچا تھا جس نے کھایا بدہضمی ہوگئی ہے، انہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، حکومتی وزرا ء کی آنکھوں میں آنسو ہے وہ کہہ رہے ہیں کدھر بٹھا دیا ہے، حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں ان کو زیادہ ضد نہیں کرنی چاہیے، عمر چیمہ صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، امید ہے عمر چیمہ گورنر ہائوس واپس آئیں گے۔ہم خود ہی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہوگی جلد فیصلہ کریں تاکہ بحران کا خاتمہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم قرار دیدیا
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.