Live Updates

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان سردار آصف احمد علی گزشتہ کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 مئی 2022 23:51

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2022ء) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سینئر سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں ملک کے وزیر خارجہ کا عہدہ رکھنے والے سینئر سینئر سیاستدان سردار آصف احمد علی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم گزشتہ کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سردار آصف نے 1981ء میں عملی سیاست کا آغاز جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوری سے کیا۔ 1985ء میں قصور سے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990ء میں آزاد امیدوار کے طور پر آئی جے آئی کی حمایت سے قومی اسمبلی کے رکن بنے اور میاں نواز شریف کی مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مقرر ہوئے۔ مرحوم بے نظی حکومت کا بھی حصہ رہے۔ سردار آصف علی 2008 میں ناصرف پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، بلکہ انہوں نے تحریک انصاف میں بھی شمولیت اختیار کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات