وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت امن و امان اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سےاجلاس

جمعہ 20 مئی 2022 13:14

وفاقی وزیر داخلہ  کی زیرصدارت امن و امان اور  چینی شہریوں کی سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ملک میں امن و امان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے آج (جمعہ کو) وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور پولیس کے آئی جیز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کےنمائندوں کے علاوہ چیئر مین نادرا بھی شریک ہوئے۔