لاہور ، محکمہ موسمیات کی لاہور اور گرد و نواح میں رواں ہفتہ بارش نہ ہو نے اور موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی

جمعہ 20 مئی 2022 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں رواں ہفتہ بارش نہ ہونے اور موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی تیز دھوپ سے گرمی کی شدت میں اضافہ رہا جس کے نتیجہ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 151ریکارڈ کی گئی ۔