Live Updates

راولپنڈی میں ورکرز کنونشن میں پنجاب حکومت سے نجات پر جشن منائینگے‘بشارت راجہ

ہم سر خرو ہوئے ہیں ،جلد دوبارہ اقتدار میں آکر جاری ترقیاتی کام مکمل کریں گے ‘ سابق وزیر قانون

ہفتہ 21 مئی 2022 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ آج ہفتہ کے روز راولپنڈی میں ہونے والا پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں حمزہ شہباز کی جعلی اور غیر آئینی حکومت کے خاتمے پر جشن منائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی میں مختلف کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سر خرو ہوئے ہیں اورجلد دوبارہ اقتدار میں آکر جاری ترقیاتی کام مکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان متحرک ہیں اور اور اپنے کپتان عمران خان کی آواز پراسلام آباد مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کارکنان کے ہمراہ ورکر کنونشن کی تیاریاں کا جائزہ لیا۔ کنونشن سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، سابق وزیر علی محمد خان، پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر شفقت محمود، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور عامر کیانی خطاب کریں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات