شیریں مزاری کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا تھا
شیریں مزاری کا کیس ختم نہیں ہوا، ان سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، تاہم وزیراعلیٰ کے حکم پر رہا کیا جارہا ہے۔ حکام اینٹی کرپشن پنجاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مئی 2022 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے جاری کردہ حکم میں کہا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی، تفتیش اور تحقیقات میں گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنا لے گا، شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا، بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ڈیرہ غازی خان میں زمین پر قبضے کا مقدمہ درج ہونے پر گرفتار کیا گیا، انہیں اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے گرفتار کیا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت اینٹی کرپشن کی ٹیم کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فاشسٹ حکومت نے شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈر خاتون ہے، امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہے کہ شیریں مزاری کی آواز دبا پائیں گے تو یہ غلط ہے۔ امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتی ہے، کیا معیشت کی تباہی کافی نہیں تھی اب ملک کو انارکی کی طرف لے کرجانا چاہتے ہیں، تاکہ الیکشن نہ ہوسکیں۔ آج ہم احتجاج کریں گے اور کل کورکمیٹی کی میٹنگ کے بعد لانگ مارچ کی کال دوں گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.