Live Updates

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہی: رانا ثناء اللہ

ہفتہ 21 مئی 2022 23:07

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے تمام اتحادیوں کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کریںگے، فوری الیکشن کا فیصلہ اتحادیوں کیساتھ باہمی مشاورت سے ہی ہو گا۔

انسدادِ منشیات عدالت میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ کہ تیل کی قیمت بڑھا کر غریبوں کے منہ سے نوالہ نہیں چھینیں گے، اگر شہباز شریف کو کام کرنے دیا جائے اور تمام اداروں کی جانب سے سپورٹ ملے تو ملک کو ان مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کی نازیبا گفتگو کی اس کی جتنی مذمت کی جائیکم ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے مریم نواز کے متعلق گھٹیا بیان دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہمارا معاشرے میں بھی اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،سینٹرل عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں کیا سوچتی ہوں گی پی ٹی آئی کا ایسا شخص ہمارا لیڈر ہونے کا دعوی کرتا ہے شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز اس قوم کی بیٹی ہے، عمران نیازی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات