ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد سہیل نے سماہنی میں مختلف میڈیکل سٹورزکا اچانک معائنہ‘پانچ میڈیکل سٹور سیل

پیر 23 مئی 2022 13:42

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبرڈاکٹر نعیم الزمان چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد سہیل نے سماہنی میں مختلف میڈیکل سٹورزکا اچانک معائنہ کیا۔دوران معائنہ بغیر ڈرگ سیل لائسنس غیرقانونی ڈاکٹری پریکٹس،زائد المعیاد ادویات اور پاکستان ڈیفنس فورس کی ادویات فروخت کرنے پر پانچ میڈیکل سٹور سیل کر دیے۔

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد سہیل نے اپنے بیان میں کہاہیکہ انسانی جان کے ساتھ کھیلنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔کوئی بھی میڈیکل سٹور بغیر ڈاکٹری نسخہ کے ادویات فروخت نہ کرے اور زائدالمعیاد ادویات کو فوری تلف کرے۔میڈیکل سٹور کو کلینک نہ بنایا جائے۔نارکوٹکس اورSteriods میڈیسن صرف لائسنس نمبر 11 ہولڈر رکھیں اور ڈاکٹری نسخے پر فروخت کے ساتھ مریض کا ریکارڈ رکھیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھمبر میں ادویات سپلائی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو رجسٹرڈ کیاجا رہے ہے جو رجسٹرڈ نہیں ہونگے انکو ضلع ہذا میں ادویات سپلائی کی اجازت نہ ہوگی کسی ایسے میڈیکل سٹور کا ادویات ہر گز سپلائی نہیں کریں جن کے پاس ڈرگ سیل لائسنس موجود نہ ہو۔کوئی بھی میڈیکل سٹور مالک بغیر بل وارنٹی ادویات فروخت نہ کرے۔عوام الناس اپنی شکایت دفتر ہذا میں بذریعہ درخواست دیں بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :