Live Updates

عمران خان صوبائی حکومت اوروسائل کواپنی انا کی تسکین کیلئے استعمال کرنا چاہتاہے،رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور دیگرکی قومی اسمبلی میں نکتہ ہائے اعتراض پرگفتگو

منگل 24 مئی 2022 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) قومی اسمبلی میں منگل کومتعددارکان نے نکتہ ہائے اعتراض پرمختلف امور پرگفتگوکی ۔شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑنے کہاکہ کراچی میں بلوچ مسنگ پرسنز کے خاندان کے لوگ احتجاج کررہے تھے، ان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اوران کی رہائی کامطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسنگ پرسنزکامعاملہ اہم ہے، اس مسئلہ پرسنجیدگی کامظاہرہ کرنا چاہئیے۔ چند دن پہلے میرعلی کالج کے دوپروفیسر زخمی ہوگئے ہیں ،صوبائی حکومت نے ابھی تک اس معاملہ پرکوئی پیش رفت نہیں کی ،صوبائی حکومت اپنے سیاسی لیڈرکی انا کی تسکین کیلئے پختونخوا کے وسائل سے حملہ آور ہورہی ہے ، اقتدارعارضی چیز ہے، خڑکمر کے بعد ہم احتجاج کررہے تھے توہمارے خلاف کریک ڈائون پر یہی لوگ خوش ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

موجودہ صوبائی حکومت نے ساری عمراقتدارمیں نہیں رہنا، عمران خان صوبائی حکومت اوروسائل کواپنی انا کی تسکین کیلئے استعمال کرنا چاہتاہے۔ سائرہ بانونے کہاکہ بزنس آئین اورقانون کے مطابق چلنا چاہئیے۔ خواتین کی عزت ہونی چاہئیے قطع نظراس بات کے کہ ان کاتعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔میں کسی پارٹی کا دفاع نہیں کرتی اسلئے ملکی مسائل پربات کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ڈالرکی قدربڑھ رہی ہے اس تناظرمیں پارلیمانی دوروں پرپابندی لگانی چاہئیے۔ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ سیدمحمودشاہ نے کہاکہ پی آئی اے کرایوں میں من مانی کررہاہے، میں نے دو دن قبل اسلام آبادکوئٹہ کا44 ہزارمیں ٹکٹ خریداہے، اس بات کی انکوائری ہونی چاہئیے کہ کرایہ اتنا زیادہ کیوں ہے، قلات میں جوہان کے نام سے فیڈر ہے، یہ 140 کلو میٹر طویل ہے جس میں تین چار شہر آتے ہیں، تین دن بعد ایک شہرکی باری آتی ہے، روزانہ دوگھنٹے بجلی ملتی ہے، اس صورتحال کانوٹس لیاجائے۔

مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاکہ متعلقہ وزارت کو آگاہ کیاجائیگا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ میرے گھر پر پارٹی سربراہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کہنے پر حملہ کرایا گیا۔ میں نے ووٹ پارٹی کے خلاف نہیں ڈالا' میرے خاندان کو گالیاں دی گئیں' میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی سے نہیں لڑوں گا۔ جو اپنے آپ کو فرشتے کہتے ہیں ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا' میں بھی اسی پارٹی کا ہوں میرے اثاثے تو کم ہوئے۔

میری غلطی یہ تھی کہ میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس لئے ٹارگٹ کیا گیا کیونکہ میں حق پر بولا' میں نے اپنے حلقے کے لوگوں کے لئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ جب ناموس رسالت پر بات ہوگی جب پاکستان اور پاکستان کے آئینی اداروں اور عوام پر بات ہوگی تو یہ ایک سیٹ تو کیا میں اپنے بچے قربان کردوں گا۔ قادر مندوخیل نے کہا کہ ضلع شیرانی میں آگ لگنے سے لوگوں کے گھر اور مویشی جل گئے۔

کیا یہ سازش تھی ' دہشتگردی تھی یا حادثہ تھا اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ غریب لوگ جن کا ذریعہ معاش مال مویشی ہیں اس پر رولنگ آنی چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ میں اس معاملے پر پہلے رولنگ دے چکا ہوں' حکومت کو اس کی تحقیقات کے لئے کہہ چکا ہوں۔ حکومت اس کی تحقیقات کرکے اسمبلی میں رپورٹ پیش کرے۔ رکن قومی اسمبلی حسین طارق نے کہا کہ تمام محکموں کے نمائندوں کا اسمبلی میں موجود ہونا ضروری ہے ' یہاں صبح سے کوئی ذمہ دار نمائندہ موجود نہیں ہے ' ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو بھی نظر انداز کیا گیا' سیکرٹریز کو طلب کیا جائے۔

یہاں نمائندوں کا حاضری سسٹم ہونا چاہیے۔ حیدرآباد میں سب سے زیادہ گیس پیدا ہوتی ہے۔ حیدرآباد میں ناشتے کے ٹائم اور کھانے کے ٹائم گیس میسر نہیں ہوتی۔ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلتی ہے پہلا حق اس کا بنتا ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی کو ہدایت کی کہ اداروں کی نمائندگی ہونی چاہیے جو نہیں آتے ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اس ایشو کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیاگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات