یاسین ملک نے اعتراف جرم نہیں بلکہ بھارتی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا

بدھ 25 مئی 2022 15:03

یاسین ملک نے اعتراف جرم نہیں بلکہ بھارتی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا اعتراف نہیں کیا جیسا کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوئچے ویلے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ابھی چند روز قبل بھارتی میڈیا میں سب سے بڑی خبر یہ تھی کہ یاسین ملک نے عدالت کے سامنے اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ اس حوالے سے چند روز بعد جب ڈی ڈبلیو اردو نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر صحافی سے بات کی تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ محمد یاسین ملک نے اعتراف جرم نہیں کیا بلکہ بھارتی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :