ذوہیب قریشی کے فرار کا مقدمے میں عدالتی احکامات پر ایس ایس پی اے وی سی سی کا جواب عدالت میں جمع

جمعہ 27 مئی 2022 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) کراچی کی مقامی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس میں قیدی ذوہیب قریشی کے فرار کا مقدمے میں تفتیشی افسر کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری سے متعلق عدالتی احکامات پر ایس ایس پی اے وی سی سی کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شیخ عباس مہدی کی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس میں قیدی ذوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری سے متعلق عدالتی احکامات پر ایس ایس پی اے وی سی سی کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ جواب میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوکر رپورٹ جمع کروائیں گے۔ تفتیشی افسر کے مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی سے جواب طلب کیا تھا۔ مقدمے میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان گرفتار ہیں۔ متعدد کیسز میں نامزد ہائی پروفائل قیدی ذوہیب قریشی پولیس کی غفلت کے باعث فرار ہوگیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔