امپورٹڈ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا،تیمور جھگڑا
ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ پر کٹ لگا دیا ہے تحریک انصاف حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو ترجیح دی ،کامران بنگش آئین کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا سپریم کورٹ خلاف ورزی کا نوٹس لے، بیرسٹر سیف
جمعہ 27 مئی 2022 23:58
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی جانب سے اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اس سے نوجوانوں اور ملک کا مستقبل وابستہ ہے امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کے خلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دور میں 2 روپے اضافے پر واویلا کرنے والوں نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 30 روپے اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کی حیثیت ختم کرکے دھاندلی کا راستہ ہموار کیا گیا، کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی نہ ہوگی۔ کامران بنگش نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر جامعات کا پورا بجٹ ریلیز کرے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں عالمی سطح پر مہنگائی ہوئی تھی یہ نہیں مانتے تھے اب انھیں پتہ چل گیا، مفتاح اسماعیل کا آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہوا ہے امپورٹڈ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھین لیا جو ووٹ کے لیے ملک نہیں آ سکتے۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اے این پی، جے یو آئی، پی پی پی اس پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کا وفاق پر حملے کا بیان احمقانہ اور مضحکہ خیز ہے آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ ملک میں کہیں بھی جائے۔ امپورٹڈ وزیراعظم نے اس بنیادی حق کے استعمال کو حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا حقیقی آزادی مارچ میں 5 کارکن شہید ہوئے۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ یہ سب جعلی وزیراعلیٰ پنجاب اور کریمنل وزیر داخلہ کے حکم پر کیا گیا۔ تحریک انصاف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمات پراسیکیوٹ کیے ہیں جن پر فیصلے آنا باقی ہے رانا ثناء اللہ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان آئینی اور قانونی وزیراعلیٰ ہیں۔ پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے لیکن وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔امپورٹڈ حکومت کے کریمنل وزیر داخلہ بھونڈی حرکتیں چھوڑ دیں۔ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا سپریم کورٹ اس بڑی آئینی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کے بل بوتے پر قانون سازی کی گئی۔امپورٹڈ حکومت کی کسی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ جو بھارت نے کیا وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں سکول وین حادثے پر افسوس ہے معصوم جانوں ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ سوگوار والدین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.