سرینگر، ہائیکورٹ نے 9افراد کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

جمعہ 27 مئی 2022 23:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس ای) کے تحت نو افراد کی غیر قانونی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نظربندوں ہلال احمد، ریاض احمد میر، شاہد مجید ڈار، شوکت احمد میر، امتیاز احمد بٹ، جاوید احمد لون، محمد سلیمان خان، سمیر احمد ملہ اور انجم بشیر میر کو آزادی کے حق میں سرگرمیوں کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا۔عدالت نے انکی نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔