جیکب آباد،جے یو آئی کے بلدیاتی امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائی کیخلاف مظاہر ہ

ہفتہ 28 مئی 2022 18:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) جیکب آباد میںجے یو آئی کے بلدیاتی امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائی نامنظور جے یو آئی کا مظاہرہ روڈ بلاک نعرے تفصیلات کے مطابق جے یو آئی یوسی موسی واہ کے رہنما مولانا محمد اسحاق چنا سے مسلح افراد نے بھٹی اسٹاپ کے قریب آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موٹر سائیکل، تین لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ایسی اطلاع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند یوسی وائیس چیئرمین کے امیدوار خالد چنا، کونسلر کے امیدوار مولانا فضل اللہ چنا ماسٹر محمد ابراہیم چنا سمیت سینکڑوں کارکنان پہنچ کر بھٹی اسٹاپ پر مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کردیا کیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوسی موسی واہ میں جے یو آئی کے ضلع کونسلر ،چیئرمین وائیس چیئرمین یوسی جنرل کونسلر کے امید واروں نے نامینیشن فارم جمع کرائے ہیں جس سے وڈیرے پریشان ہیں اس لیے انتقامی کارروائی شروع کردی ہے، ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے دہونس کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ایس ایس پی جیکب آباد ملزمان کو گرفتار کریں ورنہ احتجاج ہوگا، اس موقع پرحدود کے ایس ایچ او نے پہنچ کر جے یو آئی رہنماؤں سیمذاکرات کئے اورملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر روڈ کھلوایا، جے یو آئی رہنماؤں نے کیا کہ اگر بدمعاشی، انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔