نیلم، کلین اینڈ گرین مہم کے تحت آٹھ مقام شہرکو صاف ستھرا کرنے کی مہم جاری

جمعہ 3 جون 2022 23:55

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2022ء) کلین اینڈ گرین مہم کے تحت آٹھ مقام شہرکو صاف ستھرا کرنے کی 15 روزہ مہم جاری ہے ۔ میونسپل کمیٹی آٹھ مقام صفائی مہم کے دوران زائدالمعیاد بینرز کھمبوں/پلوں،دیواروں،درختوں اور عمارتوں سے اتار لیے گئے ۔آٹھ مقام نالہ ،مرکزی بازار،کچہری روڈ، بائی پاس روڈنزدبن تل چوک ،جنگلات والی مسجد لنک روڈکی خصوصی صفائی کی گئی ۔

صفائی کے دوران اکھٹاکیاجانیوالا ملبہ تلف کرنے کیلئے بلدیہ آٹھ مقام کی گاڑیاں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے وژن اور ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز کی ہدایت اور چیف آفیسر بلدیہ آٹھ مقام کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاران صفائی مہم میں مصروف عمل ہیں۔فیلڈ سٹاف کی نگرانی سب انسپکٹر بلدیہ آٹھ مقام منصف خان کررہے ہیں۔صفائی ستھرائی کیلئے بلدیہ آٹھ مقام 15 روزہ خصوصی صفائی کریگی جس میں شہرکی گلی ،محلے ،چوک چوراہوں سمیت نالوں اور رابطہ سڑکوں کی صفائی شامل ہے ۔ صفائی ستھرائی مہم کے دوران شہر کے اندر مین شاہرات سمیت بازاروں میں ایسے بینرز جو زائدالمعیاد ہوچکے ہیں انہیں بھی اتاراجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :