گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کا آرڈ یننس چیلنج

گورنر پنجاب نے آئینی اختیارات سے تجاوز کرتےہوئےآرڈیننس جاری کیا،سپیکر پنجا ب اسمبلی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 20 جون 2022 14:48

گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی اختیارات  محدود کرنے کا آرڈ یننس   چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20 جون 20229) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی جانب سے گورنر پنجاب کی طرف سے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کا آرڈ یننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت اورڈپٹی سپیکر سمیت دیگر کو فریق بنا یاگیاہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گورنر پنجاب نے آئینی اختیارات سے تجاوز کرتےہوئےآرڈیننس جاری کیا،رولز آف بزنس پنجاب 2011 کیخلا ف آرڈیننس اور اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیا،درخواست کےمطابق رولز آف پروسیجر پنجاب اسمبلی 1997 کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے،گورنر پنجاب آئین پاکستان کےمتصادم فیصلے کر رہےہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت گورنر کا جاری آرڈیننس اور اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے،یادرہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیاجبکہ صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی اسمبلی رولز آف بزنس مین آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی جائے گی،حکومت نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی حیثیت ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ۔ یاد رہےکہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کےمعاملےپر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مزاکرات کے کئی دور ہوئے تھے لیکن بجٹ اجلاس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلایا تھا جبکہ سپیکر چودھری پرویز الہی نے اجلاس اسمبلی ہال میں طلب کیاتھا،واضح رہے کہ حکومت نے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا