پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے موقع پر پر وزیز الہی کا کردار غیر آئنی اور غیر جمہوری تھا،رانا تنویر حسین

منگل 21 جون 2022 23:38

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) وفاقی وزیر تعلیم پروفشنل ٹریننگ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کا ترقیات بجٹ110ارب روپے مختص کیا گیا ہے، ناکہ تعلیم کے ن ظام کو فعال اور نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نے میں ہر ممکن سہولت م یسر آسکے، پنجاب کا بجٹ عوام دوست اور ہر لحاظ سے موزوں ہے، پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پر وزیز الہی کا کردار غیر آئنی اور غیر جمہوری تھا جس کا مقصد صوبہ میں بحران پیداکرکے حکومتی اقدامات کو ثبوتاز کرنا تھا وہ ان خیالا ت کا اظہار میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو پنجاب حکومت کی طرف سے پولیس کی سکیورٹی فراہم کرنے اور انتخابی مہم کے دوران کسی امیدوار کو ذاتی سکیورٹی اور اسلحہ رکھنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی، پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء میاں شفقت منیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آٹھ سال بعد مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، سلیکٹڈ حکومت نے اپنی4سالہ دور اقتدار میں حیلوں بحانوں سے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں، سلیکٹڈ حکومت نے معاشی شرنگیں بچھائی کہ آنے والی حکومت ان معاشی سرنگوں کی دلدل میں ہی پھنسی رہے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے لیکن اللہ کے فصل سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہر صورت سرخرو ہوگی