
ایک سگریٹ پر بیس روپے ٹیکس لگایا جائے ، خورشید شاہ کی تجویز سے اسپیکر قومی اسمبلی کا اتفاق
زرعی شعبہ ہی ملک کو مسائل سے نکالے گا ،دس سال تک زرعی شعبے کو اس طرح کا پیکج دیا جائے تو پھر پاکستان کو کسی کے پاس قرض کے لئے نہیں جانا پڑیگا ،ہم سگریٹ پر کیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتی ،دل کے امراض ، جگر کے کینسر، کینسر جیسی بیماریاں سگریٹ نوشی کے باعث ہیں، وفاقی وزیر آبی وسائل
جمعہ 24 جون 2022 15:25
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہم سگریٹ پر کیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتے، اس سے ٹیکس کے ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ دل کے امراض ، جگر کے کینسر، کینسر اور دیگر بیماریاں سگریٹ نوشی کے باعث ہیں ،کم از کم 20 روپے ایک سگریٹ پیکٹ پر ٹیکس بڑھانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی بنائے اور جو ٹیکس نہیں دیتے یا دیتے ہیں اس کا جائزہ لے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اس معاملے پر 200 فیصد متفق ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سگریٹ پر کتنا ٹیکس لگایا گیا ہے ، وزارت خزانہ کو اس حوالے سے بتانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہمیں اس معاملے کو اٹھائیں، کیا یہ اتنے بڑے مافیاز ہیں ،آج وزیراعظم میاں شہباز شریف کو اس ایوان میں ہونا چاہیے تھا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سید خورشید شاہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر صحت ہے ،اس پر ٹیکس لگایا جائے تاکہ عوام کو مختلف بیماریوں سے بچایا جائے،سگریٹ پر ٹیکس لگائیں قوم خوش ہوگی ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ سید خورشید شاہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس معاملے کو اٹھایا ،مجھے وزیراعظم نے کہاہے کہ 70 ارب روپے تک ٹیکس سگریٹ پر لیا جائے ،میں سید خورشید شاہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں 200 ارب روپے ٹیکس جمع کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ سگریٹ کی قیمت کتنی ہونی چاہیئے یہ مجھ پر چھوڑ دیں، میں ان سے پیسے لے کر دکھاؤں گا سر دار ایاز صادق نے کہاکہ 2019 میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا جس سے ملک نے نقصان کا سامنا کیا،نئی حکومت کیلئے پچھلی حکومت نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا تھا،۔تمام جماعتوں نے پاکستان کے نقصان کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی نقصان کیا،آئی ایم ایف سے جب بھی بات کی جاتی تو جواب ملتا کہ ہم اعتبار نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ جاتے جاتے عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ کی اس کے برعکس قیمتیں کم کیں،عمران خان نے اقتدار کی خاطر امریکہ اور یورپی یونین کو برا کہا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ جو بجٹ دیا وہ ان کا نہیں بلکہ تمام اتحادیوں کا ہے،تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ ایسی بھی نوبت آئی کہ وزیر خزانہ کو باتوں کے ساتھ ہاتھوں سے سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ مفتاح صاحب جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں،جیسے کسی ڈاکو کا خوف دلاکر بچوں کو سلایا جاتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ کاروباری لوگوں کی ہمت افزائی کرنا چاہتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.