آزادکشمیر کی حکومت نے عوامی بجٹ پیش کیا ہے۔چوہدری اکبر ابراہیم

پیر 27 جون 2022 23:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ایس ڈی ایم اے ، سول ڈیفنس, بحالیات چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت نے عوامی بجٹ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان آزادکشمیر کو رول ماڈل بنانے کا ویژن رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلاسود قرضوں کی فراہمی نےنوجوانوں کی مایوسی کے بادلوں کو دور کر دیا ہے، ترقیاتی بجٹ سمیت محکموں کے فنڈز کے اضافے سے آزادکشمیر بھر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد آزادکشمیر کی عوام کو ایک تعمیری ویژن رکھنے والا لیڈر ملا جو عوام کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے ۔