یونیورسٹی آف مکران کے اسٹوڈنٹس کا وی سی کی پنجگور میں تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 جون 2022 23:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) یونیورسٹی آف مکران کے اسٹوڈنٹس کا وی سی کی پنجگور میں تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین نے روڑ بلاک کرکے وی سی کے خلاف شدید نعرے لگائے روڑ بلاک کی وجہ سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئے لوگوں کو بازار ہسپتال آنے جانے کیلئے مشکلات کا سامنا رہا یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے وی سی کے تعیناتی کے کینسل تک یونیورسٹی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر یونیورسٹی آف مکران انتظامیہ کی وفد کا احتجاجی اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی ان پرامن رہنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے احتجاج کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی ملاقات میں انکے مطالبے پر عمل کرنے کیلئے اسٹوڈنٹس اور آل پارٹیز سے ہنگامی اجلاس طلب کرلی جس میں پنجگور کے تمام سیاسی جماعت اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی سے آل پارٹیز و اسٹوڈنٹس جس میں آل پارٹیز کے چیرمین و بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما میر نزیر احمد آل پارٹیز کے وائس چیئرمین و مسلم لیگ ن مکران کے صدر اشرف ساگر بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار احمد کشانی مرکزی لیبر سیکٹریری نور احمد مرکزی اسپورٹس سیکٹریری رحمدل بلوچ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ حسن بلوچ وزیر ستار بلوچ پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر نظام بلوچ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفتاب اسلم و اسٹوڈنٹس نے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے اپنی تحفظات و خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو ہم جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں اس شخص کو پنجگور کا وی سی تعینات کیا گیا ہے ماضی میں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے 200 سے زیادہ اسٹوڈنٹس کو بلیک میل کرکے انکی تعلیمی زندگی برباد کردیا بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو اسیکنڈل کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں سے دور رہے ہیں جہاں جہاں موصوف گئے ہیں وہاں تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے ایک بدنام زمانہ وی سی کو پنجگور کے بہ احترام پاک پانچ صحابہ کرام کے سرزمین پر کسی صورت قبول نہیں کریں گے پنجگور کے حالات ویسے ٹھیک نہیں ہیں اسکے باوجود ایک بدنام شخص کو یہاں لاکر پنجگور کے حالات کو مزید تہہ وبالا نہ کیا جائے عزت اسی میں کہ وہ کہیں اور ٹھکانا تلاش کریں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پرامن عزت دار زندہ کلچر کے امین ہیں کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن وی سی کی ماضی کھلی کتاب کی طرح ہے ہمیں کسی ترین سے کوئی شکایت نہیں ہے ہمارے اور ترین سے برداری و انتہائی نزدیکی رشتے ہیں ہمارے رسم و رواج ایک دوسرے سے ملتے ہیں لیکن ملک ترین کا ماضی بلوچستان یونیورسٹی لورالائی یونیورسٹی کی داغ دار کردار ان دی ریکارڈ ہیں جو کسی مہذب معاشرے کو قبول نہیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور ایک تعلیمی زون ہے گزشتہ سروے کے مطابق مکران ٹاپ پوزیشن پر رہا ہے یہ تعلیمی ماحول ہم نے خون پسینے دے کر حاصل کی ہے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ایک سازش کے تحت مکران کے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مکران یونیورسٹی یہاں کے نمائندے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی جانب سے پنجگورکے غریب عوام کیلئے ایک گلدستہ ہے انہیں کسی ایرے غیرے شخص کو فرسٹ پوزیشن میں تباہ کرنے نہیں دیا جائے گا انہیں مسترد کرنے کے باوجود بھی تمام طاقت کا مظاہرہ کرکے پنجگور تعینات کرنا لائن آرڈر ایشو پیدا کرنے کی سازش سمجھ سے بالاتر ہے جیسے پنجگور کے اسٹوڈنٹس والدین سیاسی سماجی شخصیت انہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہیکہ یہ ہمارے بڑی دکھ درد کا مقام ہے کہ ہم ایک وی سی کے خلاف نکلے ہیں لیکن تاریخ گواہ کہ ایک ایسا وی سی جنہوں نے ایک ٹیچر و اسٹوڈنٹس کے مریادے کو چکناچور کردیا یہ جوتوں سے سہاگت کرنے کا حق دار ابھی تک بلوچستان کے لوگوں کے دلوں میں بلوچستان یونیورسٹی لورالائی یونیورسٹی کے زخم بھرے نہیں ہیں انہوں نے کہا ہے دیگر کسی کو بھی یونیورسٹی آف مکران کا وی سی تعینات کیا جائے کسی کو اعتراض نہیں ہوگا لیکن ملک ترین ہمیں قابل قبول نہیں ہے اور آخر میں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے انہیں یقین دہانی کرایا کہ انکے مسلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے گا بعد میں اسٹوڈنٹس نے اپنا احتجاج ختم کرکے روڑ کھول کر ٹریفک کو ختم کردیا