Live Updates

جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی

سپرٹیکس بھی غریبوں پرمنتقل ہوگیا،لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور اسکولوں سے بچوں کو اٹھا رہے ہیں،شیخ رشید

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 29 جون 2022 10:34

جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون 2022ء) سابق وزیر داخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہناہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی،ابھی تک آئی ایم ایف کا حکمنامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے،سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے،شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرمزید کہاکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا
واضح رہے کہ گزشتہ روزشیخ رشید کاکہناتھا کہ اداروں کے ساتھ تعلقات ہیں اوررہیں گے،کہتاتھا کہ ن سے ش نکلے گی،آج حکومت ش کی ہے،جولائی اہم ہے،عید سے پہلے بہت اہم دن ہیں،اتحادیوں میں بعض ان سے نالاں ہیں،آصف زرداری نے ن لیگ سے انتقام لیا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کا رابطہ اسٹیبلشمنٹ سے نہیں تو ہمیں اپنے تعلقات ٹھیک کرنے چاہییں،اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑنا،مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں،جس اسمبلی میں راجہ ریاض ہو وہاں عمران خان کا نہ جانا درست فیصلہ ہے،انکا کہناتھا کہ چودھری برادران کو موجودہ حالات میں اکٹھے ہونا چاہیے،اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ دیتے ہوئے دیکھ رہاہوں، جبکہ17جولائی کےانتخابات کوشفاف بنایاجائے،ن لیگ کیلئےمارکھانےوالوں کوضمنی الیکشن کاٹکٹ نہیں ملا،لاہورمیں دو جگہ لوگ ن لیگ کےمخالف نظرآئے،شیخ رشید نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے شوق سے کر لے،میں بھاگوں گا نہیں،عمران خان کے ساتھ ہوں، جلسے کے لیے نکلوں گا،انتخابات کروا کر غیر ملکی ایجنڈے کی تباہی سے بچایا جاسکتا ہے،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی جگہ پی ٹی آئی کو ہرانے کی کوشش کی تو یہ لوگ نہیں چھوڑیں گے ،انہوں نے کہاکہ ن لیگ عوام کاامیج تباہ کر چکی ہے،سارا فائدہ عدم اعتماد کا عمران خان کو ہوا،لوٹوں کونااہل ہوناچاہیے ،اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،شیخ رشید نے افسوس کا اظہار کیاکہ چین میں ترقی پذیرممالک کی کانفرنس میں پاکستان کونہیں بلایاگیا، انہوں نے کہاکہ 25تھانوں میں میرےخلاف مقدمات درج کرائےگئے،7میں ضمانت ہوئی، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی نے پیدل چلنا شروع کردیاہے،پاکستان کے مسائل کا حل انتخابات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات