بدقسمتی سے مفاد پرست عناصر نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو تباہ کر کے رکھ دیا، سعد رضوی

لاکھوں افراد نے تحریک لبیک کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جماعت کو پہلے ہی انتخابات میں ملک کی تیسری بڑی جماعت ہونے کا اعزاز بخشا، خطاب

بدھ 13 جولائی 2022 22:10

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2022ء) تحریک لبیک کے سربراہ حضرت علامہ مولانا سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے مفاد پرست عناصر نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

حلقہ پی پی202 میں 90 موڑ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے مفاد پرست عناصر نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو تباہ کر کے رکھ دیا، مغربی تہذیب کو متعارف کروایا گیا، مغربی کلچر کو فروغ دیا گیا، مغرب کی تعلیمات، رسم رواج، کو اپنایا گیا، اور مغرب کے من پسند افراد کو اقتدار سونپا گیا، جس سیاسی رہنما اور عالم دین نے ان ملک دشمن قوتوں کیخلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا یا، اسے ڈرا دھمکا کر سائیڈ لائن کیا گیا، اس بگڑے ہوئے نظام میں آئین، قانون اور اسلامی تعلیمات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،اس تشویشناک صورتحال کو بھانپتے ہوئے حضرت مولانا خادم حسین رضوی رحمت اللہ علیہ نے اپنی دینی مصروفیات سے وقت نکال کر ملک و قوم کی خدمت کا عزم کرتے ہوئے سیاسی میدان میں قدم رکھا تو عاشقان رسولؐنے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انکو خوش آمدید کہا اور ملک بھر کے ہر شہر میں تحریک لبیک کو مکمل پذیرائی ملی، لاکھوں افراد نے تحریک لبیک کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اس جماعت کو پہلے ہی انتخابات میں ملک کی تیسری بڑی جماعت ہونے کا اعزاز بخشا، ہم اپنے قائد کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، آج میں حلقہ پی پی202 کے ضمنی الیکشن میں عاشقان رسول سے اپنے امیدوار عمیر سلیم رضوی کی کامیابی کیلئے ووٹ کی اپیل کرنے آیا ہوں، ملک کو اس وقت عوام کی نمائندہ جماعت اور عوامی امیدواروں کی ضرورت ہے، ہم یہ وعدہ کرتے ہیں ہماری جماعت کامیاب ہو کر عوام کی فلاح و بہبود، ملکی ترقی، خوشحالی، اور آئین،قانون کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، ہمارا مشن ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرنا ہے ،ہماری ترجیح غریب کو انصاف ،سستے داموں پر گھر دینا،، روزگار کے مواقع فراہم کرنا، نوجوانوں کیلئے مفت تعلیم، نوکریاں، اور ضعیف افراد کا وظیفہ مقرر کرنا ہے ہم حضور اکرمؐکی تعلیمات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، عوام علی بابا چالیس چوروں کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، جنہوں نے وطن عزیز کو قیام پاکستان سے لیکر ابتک دونوں ہاتھوں سے لوٹا، کوئی ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر آیا،کوئی روٹی کپڑا مکان اور کوئی عوام کو سبز باغ دیکھا کر لوٹتا رہا، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں لوگ اب انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انکو مسترد کر کے تحریک لبیک کے امیدوار کو کامیاب کروائیں ہم وعدہ کرتے ہیں اپکی توقعات کے عین مطابق عمل کیا جائے گا، پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا، مہنگائی کا خاتمہ، غربت، بیروزگاری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا اپنے وعدے کی تکمیل کریں گے، اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی 202 عمیر سلیم رضوی، امیدوار حلقہ این اے 149 ماجد حسین رضوی، علامہ غلام عباس فیضی رکن شوریٰ پیر سید سرور حسین شاہ سیفی رکن شوری سید آصف اللّٰہ شاہ امیر وسطیٰ پنجاب پیر سید صابر حسین شاہ امیر ڈویڑن ساہیوال سمیت ہزاروں عاشقان رسول تحریک لبیک کے کارکنان موجود تھے،