] پیپلزپارٹی آزادکشمیر،بجٹ میں عوامی مسائل و مطالبات کو نظر انداز کئے جانے کیخلاف 10اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اتوار 31 جولائی 2022 19:00

م*مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے بجٹ میں وادء لیپہ ٹنل کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ سمیت نامکمل تعلیمی اداروں کی تکمیل گورنمنٹ بوائز گورنمنٹ گرلز انٹر کالجز میں تعلیمی سہولیات کے فقدان سمیت عوامی مسائل و مطالبات کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف دس اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان وادء لیپہ ٹنل کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کر کے ناقابل تسخیر دفاع اور 80 ہزار سے زائد انسانی زندگیوں کو تحفظ دینے اور سہل سفری سہولیات کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ثالثی اور عسکری قیادت قومی سلامتی کے ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حلقہ ایل اے 33_7 لیپہ ویلی سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار شوکت جاوید میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر نالہ لء کیلئے 70 ارب اور لوہار گلی ٹنل کیلئے پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کا فیصلہ قابل ستائش تو لیپہ ویلی ٹنل تعمیر کے دس بارہ ارب روپے کے فنڈز سے دفاع سمیت انسانی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لئے وقت کی ضرورت ہے شوکت جاوید میر نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب لیپا ویلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹنل کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا انھوں نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان نے عوامی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے شوکت جاوید میر کہا کہ لیپہ ویلی ٹنل کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص نہ ک? گ? تو لکڑی کی ترسیل روک کر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک لانگ مارچ اور تادم مرگ بھوک ہڑتال سمیت راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لیپہ ٹنل کی تعمیر ہماری آنے والی نسلوں کے وقار اور خودداری معاشی ترقی کا یک نکاتی ایجنڈا ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ساڑھے تین کروڑ روپے سے فیزیبلٹی کورین کمپنی سے مکمل کرواء اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وفاقی بجٹ میں اس وقت کے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بارہ ارب روپے لیپہ ویلی ٹنل تعمیر کے لئے مختص کئے تھے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیپا ٹنل تعمیر کے میگا پراجیکٹ کیلئے وزیراعظم پاکستان سمیت تمام اداروں سے رابطے کر کے انسانی زندگیوں کو پتھر کے زمانے سے نکالنے میں اپنا اثرورسوخ کو بروئے کار لائیں