Live Updates

حکومت کا عمران خان کو ناااہل کرنے کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا، ریڈزون میں کل کے احتجاج پر پابندی عائد ہو گی۔وزیراعظم کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 اگست 2022 16:58

حکومت کا عمران خان کو ناااہل کرنے کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2022ء) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن فیصلہ پر قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔اجلاس کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کروانے کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کل ریڈزون میں احتجاج پر بھی پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیاہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی اورقانونی محاذ پرسخت فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا. وزیراعظم ہاﺅس میں اتحادی جماعتوں اورپی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی سیاسی اورقانونی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی تجویز کرے گی سیاسی کمیٹی سیاسی محاذپراقدامات تجویزکرے گی قانونی کمیٹی کی رائے پرکابینہ سے منظوری لی جائے گی خورشیدشاہ کو سیاسی کمیٹی جبکہ اعظم نذیرتارڑکو قانونی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے.دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی لگانا آپ کے بس کی بات نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات