پاکپتن ،ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے چوتھے روز بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی

پیر 8 اگست 2022 17:12

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے چوتھے روز بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی، اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی، ڈی پی او نصیب اللہ، ایڈ منسٹریٹر اوقاف ضیا ء مصطفی بھی موجود تھے، کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر زائر وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے، زائرین کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں، تمام متعلقہ ادارے زائرین کی سہولت کو ہر سطح پر مقدم رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن طریقے سے خدمت کریں اور ان کے ساتھ حسن سلو ک سے پیش آئیں، ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ زائرین کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور کیو میٹک سسٹم کے ساتھ بھی پولس کے جوان اپنے فرائض دلجمعی سے ادا کر رہے ہیں، زائرین کی حفاظت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور انہیں ہر طرح سے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی قانون نافذ کرنیو الے ادارے بہترین کوارڈینشین کو فروغ دیں اس سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے، کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات اور ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے ڈی پی او نصیب اللہ خاں کی طرف سے سیکورٹی امور سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، دریں اثناء کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید، ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مرکزی ماتمی جلوس کے روٹ کا کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ روٹ کے راستوں پر حالیہ بارشوں کے پانی کی فوری نکاسی کی جائے، کنٹرول رومز کے زریعے جلوس کے مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جلوس اور مجالس میں داخل نہ ہونے دیا جائے، جلوس کے راستوں پر پانی اور دودھ کی سبیلوں کی کڑی نگرانی کی جائے، جلوس اور مجالس کی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

\378