مظفرگڑھ ،ڈیزل پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، ریسکیو1122 نے بروقت قابو پالیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 11 اگست 2022 10:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) مظفرگڑھ ملتان روڈ پر مضافاتی علاقے دوآبہ کے عاشق چوک میں ڈیزل اور پٹرول ایجنسی میں صبح کے وقت آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ نے فوری طور پر جائے حادثہ پر ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ سےایمبولینس اور فائروہیکل روانہ کی اور پولیس کنٹرول کو بھی فوری اطلاع دی ،ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے فائر فائٹنگ کر کے ڈیزل اور پٹرول کی ایجنسی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ،آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔