
پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل نے تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف کردیا
شہبازگل کے بیان پر متعلقہ افراد 4 افراد پر نظر ہے کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شہبازگل کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس حکام
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 11 اگست 2022
21:05

(جاری ہے)
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہبازگل سے برآمد ہونے والا موبائل فون ڈمی ہے، شہبازگل کا اصل موبائل فون ڈرائیور لے گیا ہے، شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹویٹس ہورہی، پتا لگا رہے کہ ٹویٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے، شہبازگل کے فون سے ٹویٹ کرنے والا بھی ملزم کا ساتھی ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل نے کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف بیان دیا۔ اسی طرح شہبازگل کے موبائل فون کا فرانزک ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے، بنی گالہ اور نجی چینل کے نمبرز کی سی ڈی آرز بھی نکلوائی جارہی ہیں۔ پولیس نے شہبازگل کے دوسرے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے ڈرائیور کے گھر پر چھاپا مارا ، ڈرائیور گھر سے فرار ہوگیا پولیس نے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے خاتون ملزمہ کو جیل بھیج دیا ہے، جبکہ ملزم نعمان کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔اسی طرح پولیس کو شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا اور نہ ہی تشدد کے نشانات ہیں۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہبازگل کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی، البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.