مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے 4 ارب 40 کروڑ 96لاکھ92 ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا

سٹی کونسل پشاور کے اراکین نے ہاتھ اٹھاکر منظور کرلیاگیا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزا ر روپے رکھے ہی

جمعہ 12 اگست 2022 19:56

پشاور ٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ءمئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاورکا 4 ارب 40 کروڑ 96لاکھ92 ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے اجلاس کی صدارت پرائیڈنگ آفیسر ملک طارق جاوید نے کیںسٹی کونسل پشاور کے اراکین نے ہاتھ اٹھاکر منظور کرلیاگیا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزا ر روپے رکھے ہیں ۔

اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مالی مشکلات کے باوجود موجودہ بجٹ سرپلس ہونے کے ساتھ ساتھ اورپشاور کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، آج میں اس معزز ایوان کے سامنے اللہ تعالی کے فضل وکرم اور آپ کے بھرپور تعاون سے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا پہلا بجٹ برائے سال 2022-23 پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں اس سے پہلے کہ بجٹ آپکے سامنے پیش کروں کونسل کے منتخب اراکین کو اپنی طرف سے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ وہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی تعمیرو ترقی ‘خوشحالی اور مقامی حکومتوں کی مضبوطی کیلئے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون اور سرپرستی کریںگے انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کا بجٹ باہمی مشاورت ‘محنت ‘ رہنمائی اور آپ سب اراکین کونسل کے تعاون سے تیار کیاگیا ہے جس میں پشاور شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کے بنیاد ی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اسلیے ہم چاہتے ہیں کہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے جتنے وسائل ہمیں مہیا ہے انکا بہترین استعمال ایمانداری ‘عدل وانصاف کی بنیاد پر کرنے کیلئے جامع اور قابل عمل منصوبہ بندی کے ذریعے عوام کی مشکلات کا خاتمہ اور زیادہ سے زیادہ سہو لیات مہیاکریں یہ بجٹ رواں مالی سال کے آمدن و اخراجات کے گوشوارے تک محدود ایک دستاویزنہیں بلکہ یہاں کے عوام کے روشن مستقبل‘ تعمیر وترقی اور خوشحالی کویقینی بنانے کے لیے ایک جا مع حکمت عملی ہے جس کے ذریعے پشاور شہر کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے رواں مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی ترقی اور خوبصورتی کے حوالے سے جو چیدہ چیدہ منصوبے تیار کئے گئے ہیں اس میںکمیونٹی کی ترقی کیلئے 6 کروڑ روپے ،سالانہ مرمت کیلئے (M&R) ایسٹرن زون6 کروڑ روپے ،سالانہ مرمت کیلئے (M&R) ویسٹرن زون6 کروڑ روپے،سپلائی مرمت سٹریٹ لائٹ ایسٹرن زون2 کروڑ روپے ،سپلائی / خریداری ‘ سٹریٹ لائٹ/ ایل ای ڈی ویسٹرن زون3 کروڑ روپے ،سپلائی واٹر کولرز برائے پبلک مقامات50 لاکھ روپے ،ٹرانسفرمرز مرمت2 کروڑ روپے ،سپورٹس / فخر پشاور 30 لاکھ روپے ،قدرتی آفات کیلئے بشمول ڈینگی کورونا 75 لاکھ روپے ، میونسپل سروسز کیلئے مشینری ‘4 عدد جنازہ گاڑیاں ‘واٹر ٹینکرز وغیرہ11 کروڑ 41 لاکھ روپے ،محصولات کو بڑھانے کیلئے اثاثے 28 کروڑ 53 لاکھ روپے ،پبلک ‘باغات ‘ پارکس ‘ انتظارگاہ5 کروڑ 70 لاکھ روپے ، عوامی مقامات پر بیت الخلاء بنانا ‘واٹر سپلائی اور سینیشن کیلئی11 کروڑ 41 لاکھ روپے ، صوبائی حکومت سے ترقیاتی گرانٹ برائے منصوبہ جات 91 کروڑ 85 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ کل آمدن کا تخمینہ/ حجم ‘ بشمول ابتدائی میزا نیہ 4 ارب 40 کروڑ 96لاکھ92 ہزار روپے ہیں جبکہ اخراجات کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزا ر روپے ہیں ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مالی مشکلات کے باوجود موجودہ بجٹ سرپلس ہونے کے ساتھ ساتھ اورپشاور کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے بجٹ 2022-23 کے محصولات کے دو ذرائع یعنی اپنے ذرائع سے آمدن اور صوبائی حکومت سے گرانت ہیںاپنے ذرائع سے حاصل ہونے والے محصولات میں اڈہ جات سے 47کروڑ 84 لاکھ روپے،کرایہ جات سی 39کروڑ 70 لاکھ روپے ،بیت الخًلاء سی96 لاکھ روپے ،دو فیصد انتقالات سی44 کروڑ روپے ،نقشہ جات وغیرہ سی4 کروڑ40 لاکھ روپے ،کالجز اور سکولوں سے فیسیں سی5 کروڑ 32 لاکھ روپے ،مذبح خانہ سی77 لاکھ روپے ،اشتہارات ( سائن بورڈز )سی3 کروڑ 83 لاکھ روپے ، کارپارکنگ سے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے حاصل ہوتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت سے حاصل ہونے والے محصولات(گرانٹس ) سی20 فیصد صوبائی مالیاتی کمیشن سی91 کروڑ 85 لاکھ روپے ، اکٹرائے سی31 کروڑ 60 لاکھ روپے اوریوآئی پی ٹیکس سی40 کروڑ روپے حاصل ہوتے ہیںجبکہ اخراجات تنخواہیں ایک ارب 19 کروڑ روپے ، پنشن 77 کروڑ روپے،پی او ایل 2 کروڑ ، بجلی کے بلز 12 کروڑ روپے اور کورٹ کیسزپر6 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیںآخر میں میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ میرا یہ قوی عزم ہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور کو خوب سے خوب تر بنانے اور اسکے ہر حصے کو سرسز وشاداب بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑ ونگاجس کے لیے میں آپ سب کے تعاون کا طلب گار رہوں گا اور میٹروپولیٹن شہرکی خوبصورتی اور بہتری میں آپ کے ہرمشورہ اور مثبت تنقید برائے تعمیر میر ے لیے باعث اطمینان وسکو ن اور مشعل راہ ہوگی کیونکہ ایک انسان ہونے کے ناطے میری غلطی کی درستگی کیلئے آپ کی رائے کا مشکور وممنون رہوں گا ‘ انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ آ فیسر‘خواتین وحضرات میں آپ سب کا تہہ دل سے بے حدمشکور وممنون ہوں کہ آپ نے نہایت ا طمینان وسکون سے بجٹ برائے مالی سال 2022-23 کو سنا۔

جن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے آپ سب کی مشترکہ جدوجہد اور تعاون کی اشد ضرورت ہوگی ۔ میں امید کرتاہوں کہ آپ تمام راکین کونسل وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر بجٹ تجاویز کو توجہ سے پڑھ کر اپنے گراں قدر آراں سے نوازیں گے اور اس ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں میر اساتھ دیں گے ۔آخر میں معزز کونسل کے خدمت میں گذشتہ مالی 2021-22 کا نظر ثانی شدہ بجٹ اور رواں مالی سال 2022-23 کا تخمینہ بجٹ کو منظوری کے لیے پیش کرتاہوں اور آپ سے اسکی منظوری کی درخواست کرتاہوں اللہ تعالی ہمار ا حامی وناصر ہوں اور ہماری رہنمائی اور مدد فرمائیں آمین اس موقع پر مئیر پشاو ر حاجی زبیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کاپہلابجٹ پیش کردیاہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کیپٹل میٹروپولیٹن کی اثاثہ جات جس میں جنرل بس سٹینڈ کو پی ڈی اے کے حوالے کرنے کی کوشش کررہی ہیں جس میں امید کرتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کریگی کیونکہ اگر جنر ل بس سٹینڈ کیپٹل میٹروپولپٹن سے چلا گیا تو ہماری تنخواہوں ،پنشن اور دیگر امور میں مشکلات پیش آئیگی اور حکومت سے امیدکرتے ہیں کہ وہ ان میں مزید بہتری لائینگے اور انکی بہتری میں صوبائی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کریگی ، انہوں نے کہاکہ پشاور کی تعمیر وترقی کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا اور پشاور پھولوں کا شہر بنائینگے