جامعہ سندھ میں جشن آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

اتوار 14 اگست 2022 16:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) جامعہ سندھ جامشورو میں وطن عزیز کا 75واں یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

قومی پرچم لہرانے کی تقریب حیدر بخش جتوئی پویلین میں منعقد کی گئی، جہاں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے صبح 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں قومی ترانہ بجایا گیا۔ جامعہ کے ترجمان کے مطابق قومی ترانے کے بعد پولیس اور سندھ یونیورسٹی سکیورٹی کے جوانوں کی پریڈ بھی ہوئی۔ تقریب میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، انسٹیٹیوٹس و سینٹرز کے ڈائریکٹرز، تدریسی و انتظامی سربراہان، اساتذہ، افسران و ملازمین بھی موجود تھے